7

26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ؛ جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس طلب

 لاہور: 26 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر جے یو آئی  کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج شام 6 بجےطلب کرلیا گیا۔ 

ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس کی صدارت جے یو آئی  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے اور اجلاس میں جے یو آئی کے ممبران قومی اسمبلی و سینٹ شریک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر ہونے والی پیش رفت پر مشاورت ہو گی اور چھبیسویں آئینی ترمیم پر حکومتی پارٹیوں سے ہونے والے مذاکرات زیر غور آئیں گے۔

جے یو آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں