5

سیف علی خان کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئی

[ad_1]

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، وہ اپنی رہائشگاہ باندرہ میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران چاقو کے متعدد وار سے زخمی ہوئے تھے۔

آج کرینہ کپور خان کو ہسپتال آتے دیکھا گیا، ان کے ساتھ سیکورٹی اور پولیس کے اہلکار بھی موجود تھے ، اطلاعات ہیں کہ سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے اور ان کی صحت بھی پہلے سے بہتر ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے ڈسچارج کے کاغذات 20 جنوری کی رات کو جمع کرائے گئے تھے۔ڈاکٹروں کے مطابق سیف کی حالت مستحکم ہے، اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔ ایمرجنسی سرجری کے دوران ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے چاقو کا ایک ٹکڑا نکالا گیا تھا تاکہ اسپائنل فلوئڈ لیکیج کو روکا جا سکے۔ ہسپتال نے بعد میں تین انچ لمبے تیز دھار والے اس چاقو کے ٹکڑے کی تصویر جاری کی تھی۔

یہ افسوسناک واقعہ 16 جنوری 2025 کو پیش آیا، جب سیف علی خان اپنے خاندان کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوئے۔ رات 2:15 بجے کے قریب گھر کے ملازم پر حملہ کرنے کے بعد چور نے سیف پر چاقو کے وار کیے، جن میں سے دو زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھے اور کافی سنگین تھے۔ اس حملے کے بعد مشتبہ شخص محمد شہزاد کو تھانے میں ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں