7

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلیےامیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

  کراچی: سندھ کے 26 اضلاع میں 76 بلدیاتی نشستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا، 440 نامزدگی فارم میں سے 388 درست قرار دیے گئے جبکہ 52 کو مسترد کردیا گیا، 5 اضلاع کے 10 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے 26 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کے جاری کردہ فارم 7 کے مطابق مجموعی طور پر 440 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں 388 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے جن میں کراچی کے 6 اضلاع کے 85 جبکہ دیگر 14 اضلاع کے 303 امیدوار شامل ہیں۔

ریٹرننگ افسران نے 53 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جن میں سے 11 کراچی اور 42 کا تعلق دیگر اضلاع سے ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کشمور، شکارپور، سانگھڑ، میرپورخاص اور حیدرآباد ضلع کی 10 بلدیاتی نشستوں کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

ریٹرننگ افسران کے ان فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ  21 اکتوبر ہے جن کے فیصلے 25 اکتوبر تک سنائے جائیں گے۔ 26 اکتوبر کو امیدواروں کی کی نظر ثانی شدہ فہرست آویزاں کی جائے گی۔

امیدواروں کی دستبرداری کے لیے آخری تاریخ 28 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ 29 اکتوبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ 16 نومبر کو ان بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں