8

روبوٹ کی تیار کردہ پینٹنگ تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار

دنیا میں روبوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور انہیں مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

مگر اب پہلی بار ایک انسان نما روبوٹ کی تیار کردہ پینٹنگ تاریخ رقم کرنے والی ہے کیونکہ اسے نیلام کیا جا رہا ہے۔

آئی ڈا نامی اس روبوٹ نے معروف کمپیوٹر سائنسدان ایلن تورنگ کا پورٹریٹ تیار کیا ہے جسے اے آئی گاڈ کا نام دیا گیا ہے۔

اس پینٹنگ کو نومبر 2024 میں نیلام کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالرز (5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کی جائے گی۔

اس روبوٹ کی آنکھوں میں کیمرے نصب ہیں جبکہ ہائیڈرولک ہاتھوں سے وہ اپنی مرضی سے کچھ بھی پینٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ پینٹنگ 7 فٹ بڑی ہے اور روبوٹ کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور کمپیوٹنگ ٹیکنالوجیز میں ایلن تورنگ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یہ روبوٹ ایسی متعدد پینٹنگز تیار کرچکا ہے۔

آئی ڈا کے اندر موجود اے آئی لینگوئج ماڈل اسے لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ اس کی مدد سے یہ روبوٹ شاعری بھی کرسکتا ہے۔

یہ روبوٹ دیکھنے میں کسی خاتون کی طرح ہے اور اسے دنیا کے چند ایڈوانسڈ روبوٹس میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے Aidan Meller نے اس روبوٹ کو 2019 میں تیار کیا تھا۔

انسانوں جیسی شخصیت ہونے کے باوجود یہ روبوٹ چلنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں