6

یوٹیوب میں کونسی تبدیلی کی جارہی ہے جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بدل دے گی؟

یوٹیوب میں ایسی تبدیلی کی جارہی ہے جس کو بیشتر صارفین نے بدترین قرار دیا ہے۔

اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی موبائل ایپ میں یہ تبدیلی کی جا رہی ہے جو ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کو بدل کر رکھ دے گی۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں ویڈیوز دیکھنے کے انداز کو بدل کر رکھ دیا تھا اور اس میں ویڈیوز کو دیکھنے کے لیے swipe up کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک سے متاثر یوٹیوب شارٹس میں بھی اسی انداز کو اپنایا گیا مگر اب گوگل کے اس پلیٹ فارم کی دیگر horizontal ویڈیوز میں اسکرولنگ کے لیے بھی اس طریقہ کار کو اپنایا جا رہا ہے۔

جی ہاں واقعی یوٹیوب کی جانب سے اس طریقہ کار کی آزمائش اسٹینڈرڈ ویڈیو پلیئر میں کی جا رہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں اس تبدیلی کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

ابھی اگر یوٹیوب ایپ کے فل اسکرین موڈ پر نیچے swipe کیا جائے تو ورٹیکل فل پیج موڈ کمنٹس اور دیگر آپشنز کے ساتھ اوپن ہوتا ہے۔

اسی طرح اوپر کی جانب سے swipe کرنے سے ریکومینڈڈ ویڈیوز کی بار سامنے آتی ہے یا پکچر ان پکچر موڈ ان ایبل ہو جاتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نئی تبدیلی کے بعد اب اوپر کی جانب swipe کرنے پر ایک سے دوسری ویڈیو میں منتقل ہونا ممکن ہوگا، البتہ فل اسکرین سے باہر نکلنے کے لیے ایگزٹ بٹن برقرار رکھا گیا ہے۔

بیشتر صارفین نے اسے یوٹیوب کی تاریخ کی بدترین تبدیلی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی کمپنی کی جانب سے باضابطہ طور پر تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ اس کی آزمائش کی جا رہی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا جاتا ہے یا نہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں