17

دوسرا ٹیسٹ میچ، انگلینڈ کی بیٹنگ جاری، طویل انتظار کے بعد ہوم ٹیسٹ جیتنے کی امید

دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی طویل انتظار کے بعد ہوم ٹیسٹ جیتنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

پاکستان انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل چکا ہے، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغازکیا۔

آغاز میں ہی انگلینڈ کی ٹیم کو ایک نقصان اٹھانا پڑ گیا، 37 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ اولی پوپ کی گری، وہ 22 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ساجد خان 24 سال بعد ہوم گرائونڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے آف اسپنر بن گئے

انگلینڈ کا مجموعی اسکور 44 ہوا تھا کہ جوروٹ 18 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 78 رنز کے اسکور پر گری، ہیری بروک نے 16 رنز بنائے اور نعمان علی نے انہیں ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔

انگلینڈ نے اب تک 78 رنز بنائے ہیں اور اسے میچ جیتنے کے لئے مزید 219 رنز کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کو 5 وکٹوں کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں