28

ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم

بنگلہ دیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی ٹیم کانپور ٹیسٹ میں تیز بیٹنگ کا نیا رکارڈ بناتے ہوئے 3 اوور میں 50 رنز مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کے اوپنرز روہت شرما اور جیسوال نے یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 18 گیندوں پر ٹیم کی ففٹی مکمل کرلی۔

بھارتی ٹیم نے پہلی مرتبہ کسی بھی فارمیٹ میں ابتدائی تین اوورز میں 50 رنز سمیٹے ہیں۔

اس سال انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4.2 اوورز میں ففٹی بنائی تھی۔


install suchtv android app on google app store



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں