17

کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد

کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

کمشنر کرا چی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اور 19 اکتوبر کو ہر قسم کے مظاہروں، جلوس، دھرنے، ریلیوں اور اجتماع پر پابندی لگائی گئی ہے، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس آج بھی معطل، راولپنڈی میں مختلف راستے بند

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف پولیس کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کی ہے، پابندی کا اطلاق جمعہ 18 اکتوبر سے ہفتہ 19 اکتوبر تک ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں