17

آئینی ترمیم مسودہ،بڑا بریک تھرو ہوگیا

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری دے دی ہے۔

خورشید شاہ کی زیرصدارت پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسودے پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمیشن فیصلے کا پابند، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کمیٹی نے متفقہ طور پر ترمیم کا مسودہ منظور کیا ،اوورسیزپاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔

کامیابی کے بعد 3ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا ہو گی ،مسودہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائےگا۔

پی ٹی آئی کو اب مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں،بیرسٹر گوہر

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے خصوصی کمیٹی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا آج تمام جماعتوں نے مسودے پر اتفاق کیا،آج جو ڈرافٹ فائنل ہوا یہی حتمی ہے۔

سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے کی تجویز ہماری ہے،ہماری تجویز پر بیشتر ارکان نے اتفاق کیا۔
مزید خصوصی کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہو گا،تقریباً مسودہ پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

گیس بلوں میں کونیکل بیفل چارجز اوگرا کی منظوری سے شامل کئے ،سوئی سدرن

تحریک انصاف نکات پر مخالفت نہیں کررہی ہے،پی ٹی آئی سیاسی بنیادوں پر اپنی پالیسی کے مطابق مخالفت کررہی ہے، جب تک قومی اسمبلی و سینیٹ میں مسودہ پیش نہیں ہوتا کوئی مسودہ حتمی نہیں ہوگا۔

ن لیگ کے رہنما عرفان صدیقی نے کہا خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں بہت اہم پیشرفت ہوئی ،خصوصی کمیٹی نے آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا ہے،خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں حتمی مسودے کی منظوری دی گئی۔

آئین میں نیا آرٹیکل 191 اے شامل کرنے ،سپریم کوٹ میں آئینی بنچ بنانے کی تجویز

پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے بھی مسودے پر مجموعی طور پر اطمینان کااظہار کیا،کمیٹی میں مسودے پر اتفاق رائے اہم سنگ میل ہے،کسی جماعت کی طرف سے کوئی اختلافی نوٹ نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں