5

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع

ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے، ذرائع

ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کی گئی ہے، ذرائع

 راولپنڈی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز کی توسیع کردی۔ یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے اور اس پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی جو آج ختم ہوجانی تھی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں دو روز سے زائد بھی توسیع کی جاسکتی ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی وفد کو  آج صبح 8 بجے بانی سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم اب تک چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں