4

ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

[ad_1]

یونان کشتی حادثات کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی خراب کارکردگی کے تناظر میں اس کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو او ایس ڈی کیا گیا ہے اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کے دوران پاکستانی تارکین وطن کے کشتی حادثات کے بڑے واقعات پیش آئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی واقعات میں ایف آئی اے افسران کے ملوث ہونے کے معاملات سامنے آئے تھے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو یونان کی سمندری حدود میں کشتی الٹنے کے باعث متعدد تارکین وطن سمیت 40 پاکستانیوں کی موت ہو گئی تھی۔

دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی جی کے پی کو اس لیے عہدے سے ہٹایا گیا کہ وہ کافی عرصے سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہو رہے تھے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعنیات کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عہدے سے ہٹائے گئے آئی جی کے پی اختر حیات نے نومبر 2024 کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر تمام پولیس افسران کو ہدایت کی تھی کہ کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں