4

سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 خارجی ہلاک، 5 گرفتار

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 2 خارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور خارجیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خارجی مارے گئے۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اکتوبرکو سکیو رٹی فورسز نے ضلع پشین میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب خفیہ آپریشن کیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

آپریشن کے دوران 5 خارجیوں کو گرفتار کیا گیا۔ دوران آپریشن بڑی تعداد میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد سمیت 3 خودکش جیکٹس برآمد کی گئیں، گرفتار کئے گئے خارجی متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردسکیورٹی فو رسز اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پاکستان کی سکیور ٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور بے گناہ شہریوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں