8

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

[ad_1]

مہنگائی سے متاثرہ عوام ایک اور متوقع جھٹکے کیلئے تیار ہوجائیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت یکم فروری 2025ء سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے جارہی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آنے والے پندرہ روزہ جائزے میں 6 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) تیل کی بین الاقوامی قیمتوں کے رجحانات اور شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر ایڈجسٹمنٹ کی سفارش کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سمری بھیجے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائے گا، جس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔

حکومت نے 16 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 3.47 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس سے نئی قیمت 256.13 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2.61 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی تھی، جس کے بعد نئے نرخ 260.95 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں