3

یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا، خامنہ ای

حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، ایرانی سپریم لیڈر

حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ یحی سنوار نے 7 اکتوبر 2023 کو دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے۔

انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا، قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔

خامنہ ای نے زور دیا کہ اگرچہ یحیی سنوار کی شہادت بلاشبہ حماس و مزاحمتی محاذ کیلئے بڑا دھچکا اور تکلیف دہ ہے مگر اہم شخصیات کھونے سے یہ محاذ آگے بڑھنے سے نہیں رکے گا، حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، ہم ہمیشہ مزاحمت کاروں کے ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ یحیی سنوار سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر زبردست حملے کے منصوبہ ساز تھے۔ اس سال جولائی میں ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اگست میں یحیی السنوار کو حماس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں