9

گھر کے کام کرنیوالے روبوٹ کتنی قیمت میں خریدے جاسکتے ہیں؟

کیا آپ بھی آئے روز کام والی ملازمہ کی چھٹیوں سے تنگ آگئے ہیں ؟ اگر آپ بھی ان ملازماؤں کا متبادل ٹیکنالوجی میں تلاش کرتے ہیں تو ایلون مسک کا یہ انسان نما آپٹیمس روبوٹ آپ کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے گزشتہ برس کے آخری دنوں آپٹیمس روبوٹ متعارف کروایا جس کی نمائش کے دوران مسک نے دعویٰ کرتے ہوئے سب کو حیران کیا تھا کہ ان کے متعارف کردہ روبوٹس ’کچھ بھی‘ کر سکتے ہیں۔

ایلون مسک نے بتایا تھا کہ ان کے متعارف کردہ روبوٹس انسانوں کے درمیان رہیں گے اور گھر کے کام کاج میں مدد کریں گے، روبوٹس کے کاموں میں مہمانوں کو مشروبات پیش کرنا، چہل قدمی، مالک کا کتا پکڑنا، بچوں کی دیکھ بھال، گروسری لینا اور لان کی کٹائی جیسے کام شامل ہیں ۔

ایلون مسک نے اپنی اس ایجاد کو کسی بھی قسم کی اب تک کی سب سے بڑی پروڈکٹ قرار دیا تھا جس کے بعد سے گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے والے یہ روبوٹس بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

روبوٹس کی کیا قیمت ہوگی؟

یہی وجہ ہے کہ ان روبوٹس کی قیمت کے حوالے سے بھی لوگوں میں تجسس پایا جاتا ہے تو آئیے جانتے ہیں کہ ان روبوٹس کی قیمت کیا ہے؟

ایلون مسک کے مطابق ٹیسلا کے آپٹیمس روبوٹس کی قیمت 20ہزار سے 30 ہزار ڈالر کے درمیان ہے تاہم آپٹیمس روبوٹس کی تیاری ابھی جاری ہے جس کا حتمی ورژن تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق مارکیٹ میں آنے کے بعد ان کے روبوٹس کی قیمت 20 ہزار ڈالر ہوگی جو نہ صرف اپنے مالک کے گھریلو کاموں کے لیے وقف ہوگا بلکہ کسی بھی شخص کی کاروباری اور پیشہ ورانہ زندگی میں بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں