6

مجوزہ ترامیم عوام سےچھپا کر کی جا رہی ہیں، بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ آئینِ پاکستان عوام کی امانت ہے، مجوزہ ترامیم عوام سےچھپا کر کی جا رہی ہیں۔

نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کی خودمختاری ختم کرنےکی کوشش ناکام بنائیں گے، سیاست کو صرف سیاسی اداروں تک محدود رہنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی اور جعلی حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبریں مل رہی ہیں، بیرسٹر سیف

اُنہوں نے کہا کہ عوام جان چُکے ہیں کہ عمران خان پاکستان کی آخری امید ہیں، رجیم چینج سازش کے تحت قائم حکومت پاکستان کو اندر سے تباہ کر رہی ہے، کوئی ظلم اس نظریے کو مٹا نہیں سکتا جس کا وقت آ چکا ہو۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہم بانیٔ پی ٹی آئی کا ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دیں گے، حقیقی آزادی تک عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں