6

اسرائیلی کے لبنانی فوج کی گاڑی پر فضائی حملے میں 3 اہلکار ہلاک

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک ماہ سے جاری جھڑپ میں ہلاک ہونے والے لبنانی فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ایک ماہ سے جاری جھڑپ میں ہلاک ہونے والے لبنانی فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی

بیروت: غزہ کے بعد اب لبنان میں بھی اسرائیلی فوج نے اپنی جارحانہ کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ معمول کی پٹرولنگ پر مامور ہماری ایک ملٹری وہیکل کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے حملے میں لبنانی فوج کے 3 فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے لبنانی فوج پر حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج کی گاڑی پر حملہ عین ایبل کو حنین سے ملانے والی سڑک پر کیا گیا۔

یاد رہے کہ ان ہلاکتوں سے گزشتہ ماہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شروع ہونے والی ہمہ گیر جنگ کے بعد سے ہلاک ہونے والے لبنانی فوجیوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

 

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں