7

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ، بی این پی مینگل کے 2 سینیٹرز سے استعفے طلب

بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرزنےپارٹی فیصلےکی خلاف ورزی کی، اگرکل تک ہمارے سینیٹرزنےاستعفے پیش نہیں کیےتوسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ لوگوں سےزبردستی ووٹ لیےگئے۔آج سینیٹ نہیں سرکس کا اجلاس تھا، ہمارے سینیٹرزکوسکیورٹی پروٹوکول میں لاکرووٹ ڈلوایا گیا۔

عدلیہ کے کردار پر نواز شریف کا دکھ بھرا شعر

قبل ازیں اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔اس حوالےسے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سب کی چوری پکری تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔

مجھے خاتون سیکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہو رہا تھا۔

سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور

واضح رہے  سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو نے اختر مینگل کی مخالفت کے باوجود آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں