4

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کرگئے

[ad_1]

آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مطابق اسمعٰیلی برادری کے روحانی پیشوا اور دنیا بھر میں اپنے ترقیاتی کاموں کے لیے مشہور شہزادہ کریم الحسینی (پرنس کریم آغا خان چہارم) 88 سال کی عمر میں لزبن میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ان کے نامزد جانشین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دنیا کے ڈیڑھ کروڑ اسمعٰیلیوں کے 49 ویں موروثی امام یا روحانی پیشوا تھے۔

برطانوی، فرانسیسی، سوئس اور پرتگالی شہریت رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پرنس کریم الحسینی نے دنیا کے غریب ترین علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے۔

پرنس کریم نے 2007 میں نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اگر آپ ترقی پذیر دنیا کا سفر کرتے ہیں تو آپ دیکھتے ہیں کہ غربت افسوس ناک مایوسی کا محرک ہے اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ کوئی بھی راستہ اپنایا جائے گا۔‘

انہوں نے اخبار کو بتایا تھا کہ کاروبار کے ذریعے غریبوں کی مدد کرکے ہم انتہا پسندی کے خلاف تحفظ پیدا کر رہے ہیں۔

شہزادہ شاہ کریم الحسینی 13 دسمبر 1936 کو جنیوا میں پیدا ہوئے اور اپنا ابتدائی بچپن نیروبی، کینیا میں گزارا۔

بعد میں وہ سوئٹزرلینڈ واپس آئے اور ہارورڈ میں اسلامی تاریخ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا جانے سے پہلے خصوصی ’لی روزی اسکول‘ میں تعلیم حاصل کی۔

جب ان کے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان 1957 میں انتقال کر گئے تھے، تو وہ 20 سال کی عمر میں اسمعٰیلیوں کے امام بن گئے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں