8

شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا گیا، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر اینکلوژرز میں داخلہ مفت ہو گا۔

دوسرے روز پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وی آئی پی اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گی۔

تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر اینکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی اینکلوژرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی کی جا سکتی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان نے مہمان کو ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں