42

آتش فشاں پھٹنے سے پروازیں منسوخ

[ad_1]

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ایک آتش فشاں پھٹنے سے فضا کی صورتحال خراب ہے جہاں راکھ سے بھرے گہرے سیاہ بادل چھاگئے۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد راکھ کے یہ بادل 32 ہزار 808 فٹ تک بلند ہوئے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی بین الاقوامی ائیر لائنز نے بھی بدھ کے روز بالی کے لیے پروازیں منسوخ کردیں۔

اس کے علاوہ مغربی صوبے نوسا ٹینگ گاراکے جزیرے لومبوک کیلئے آنے اور جانے والی تمام پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بھی نوسا ٹینگگارا میں آتش فشاں پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں تقریباً 130 فعال آتش فشاں ہیں اور یہ بحرالکاہل کے ‘رنگ آف فائر’ پر موجود ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں