[ad_1]
جاپان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ریلوے سیکٹر میں انہیں نوکریاں حاصل کرنے کا نادر موقع مل رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ریلوے کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے مزدوروں کی کمی دور کرنے اور غیر ملکی کارکنوں کیلیے تربیتی پروگرام شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی (جے آر ایسٹ) اس صنعت کی ترقی کے لیے ایک تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے جس میں دیگر غیر ملکی ریلوے کمپنیوں سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
جے آر ایسٹ اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال میں یہ پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ ریلوے کمپنی ٹرین کے ڈبوں اور پٹریوں کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرے گی اور کمپنی کو ہر سال بیرونی ممالک کے تقریباً 100 کارکنوں کو تربیت فراہم کرنے کی امید ہے۔
کمپنی نے رواں ماہ انڈونیشیا اور ویتنام سے 25 زیر تربیت کارکنوں کو قبول کیا ہے۔ اگر وہ کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کرنے اور رہائشی ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو جے آر ایسٹ موسم گرما سے اُنہیں ملازمتوں کی پیشکش بھی کر دے گی۔
کمپنی کے صدر اور سی ای او ’’کی سے یواچی‘‘ کے مطابق اس تربیتی پروگرام سے تمام شعبے میں آپریشنز کو برقرار رکھنے اور ترقی دینے میں مدد ملے گی۔
[ad_2]