[ad_1]
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فتیحی سے متعلق ایک دل خراش خبر نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی کی آج 33 ویں سالگرہ ہے اور آج ہی کے دن ان کی موت کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلا دی گئیں۔
سوشل میڈیا پر ایک گمراہ کن ویڈیو میں ایک خاتون کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، بعد ازاں یہ ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ پھیل گئی۔
اس وائرل ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا کہ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نورا فتیحی کی موت بالی وڈ کے لیے بری خبر ہے۔
بہت ہی تیزی کے ساتھ وائرل ہونے والی اس فیک نیوز کی کچھ دیر بعد بھارتی میڈیا نے بھی اس کے غیر مصدقہ ہونے کی تصدیق کر دی۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نورا فتیحی سے متعلق جھوٹی اور غلط خبریں پھیلانے والوں پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
[ad_2]