3

بلاول بھٹو واشنگٹن پہنچ گئے، نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت اور خطاب کریں گے

[ad_1]

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔

 بلاول بھٹو زرداری جمعرات کی شام کو خطاب کریں گے، ان کی والدہ مرحومہ وزیر اعظم بینظیر بھٹو اس باوقار تقریب میں باقاعدگی سے شرکت کرتی تھیں۔

چیئرمین پی پی پی منگل کو واشنگٹن پہنچے تھے اور توقع ہے کہ وہ کم از کم 4 دن قیام کریں گے، دوستوں، اسکالرز، میڈیا پروفیشنلز اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، تاہم ان کے معاونین کا اصرار ہے کہ یہ نجی دورہ ہے اور وہ صرف ذاتی جاننے والوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

منگل کی رات انہیں واشنگٹن ہلٹن میں لوگوں سے ملاقات کرتے اور ان کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں تقریب کے بہت سے مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی ان کے ہمراہ نظر آئے۔

واضح رہے کہ ’نیشنل پریئر بریک فاسٹ‘ واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والا سالانہ پروگرام ہے، عام طور پر یہ فروری کی پہلی جمعرات کو رکھا جاتا ہے، اس تقریب کے بانی ابراہام ویرائڈ تھے۔ یہ تقریب، جو دراصل ملاقاتوں، ظہرانے اور عشائیہ کا سلسلہ ہے، 1953 سے ہو رہی ہے اور کم از کم 1980 کی دہائی سے کنیکٹیکٹ ایونیو این ڈبلیو پر واشنگٹن ہلٹن میں منعقد ہو رہی ہے۔

ہلٹن کے بین الاقوامی بال روم میں ہونے والے ’ناشتے‘ میں سالانہ تقریباً 3500 مہمان شرکت کرتے ہیں، جن میں 100 سے زائد ممالک کے بین الاقوامی مدعو افراد بھی شامل ہوتے ہیں، 2023 تک اس کی میزبانی ریاست ہائے متحدہ کانگریس کے ممبران نے کی اور ان کی طرف سے کرسچن آرگنائزیشن فیلوشپ فاؤنڈیشن نے اس کا اہتمام کیا۔

2023 سے یہ سرکاری تقریب نیشنل پریئر بریک فاسٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے۔

اسے سیاسی، سماجی اور کاروباری اشرافیہ کے لیے ایک فورم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ اکٹھے ہو کر دعا کر سکیں، نیشنل پریئر بریک فاسٹ کے آغاز کے بعد سے، متعدد امریکی ریاستوں، شہروں اور دیگر ممالک نے اپنے ملکوں میں سالانہ پریئر بریک فاسٹ کی تقریبات شروع کی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں