9

آئینی ترامیم منظور کرنے والوں کیخلاف تحریک چلائیں گے، علی احمد کرد

کوئٹہ: وکیل رہنما علی احمد کرد نے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کو فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر وکلا یوم نجات منائیں گے۔ اور آئینی ترمیم میں سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف وکلا تحریک چلائیں گے۔

وکیل رہنما علی احمد کرد نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکلا نے ملک کے بڑے سے بڑے ڈکٹیٹر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ اور ملک کی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلا نے کبھی کسی غلط فیصلے پر خاموشی اختیار نہیں کی۔ اور آئینی ترمیم ایک شخص کو ٹارگٹ کر کے بنایا گیا ہے۔ آئینی ترمیم کا مقصد جسٹس منصور علی شاہ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

علی احمد کرد نے کہا کہ ملک کا جوڈیشل نظام بیساکھیوں پر کھڑا ہے۔ اور آئینی ترمیم نے جوڈیشل نظام کو زمین بوس کر دیا۔ چیلنج سے کہتا ہوں کسی سینیٹر نے آئینی ترمیم کو نہیں پڑھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو منظور کرنے والے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی ملک کے مجرم ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے بھی اس جرم میں سہولت کار کر کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غداری کرنے والوں کو اسمبلی اور پارٹی سے فارغ کریں گے، سلمان اکرم راجہ

وکیل رہنما نے کہا کہ آئینی عدالت میں آئین اور قانون کے تحت فیصلے نہیں ہوں گے۔ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے اور آئینی ترمیم سے عدالتوں کی آزادی ختم ہو گئی ہے۔ اس لیے اب انصاف نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر وکلا یوم نجات منائیں گے۔ اور آئینی ترمیم میں سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف وکلا تحریک چلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں