5

کراچی کے شہری جلد ڈبل ڈیکر بسوں میں سفر کریں گے



حکومت سندھ نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر وزیرسندھ  شرجیل  انعام میمن کی زیر صدارت  اجلاس میں پیپلز بس سروس کے لئے 50 نئی بسیں  خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلائی جائیں گی۔ شرجیل  انعام میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری کے لئے  تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ  کراچی میں بپلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ  اقدام شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے ہے۔  عوام کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ سینئر وزیر نے پیپلز بس  سروس کے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد از  جلد مکمل کرنے کے احکامات دئیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں