6

سندھ حکومت کا کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس سروس کے لیے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلائی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری کے لیے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کراچی میں بپلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو سستی اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے ہے۔ عوام کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کی صنعتوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کی اجرت میں اضافہ

سینئر وزیر نے پیپلز بس سروس کے بس اسٹیشنز کا کام بھی جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں