4

اسرائیل کا حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں اور سید حسن نصراللہ کو اس سے پہلے شہید کیا جا چکا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے قتل کی تصدیق کی۔

تاہم حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک اسرائیل کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد جہاں اسرائیلی فوج نے فلطسینیوں کی نسل کشی شروع کی وہیں لبنان پر بھی اس کے کچھ عرصے بعد حملے شروع کیے گئے جن میں اب تک ڈھائی ہزار سے زائد لبنانی جاں بحق ہوچکے ہیں اور 12 ہزار کے قریب زخمی ہیں۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں