6

عمران خان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے روبرو کیس کی سماعت کے دوران سلمان اکرم راجہ اور فیصل چودھری نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی وکلا سے بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی۔

عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدم پیشی، انٹرنیٹ سے متعلق رپورٹ طلب

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لوکل کمیشن سے رابطہ ہوا تھا ؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جی ہم لوکل کمیشن کو رپورٹ کرتے رہے ہیں اور وہ بھی کرتے رہے لیکن ابھی رابطہ نہیں ہوا۔

عدلت نے ریمارکس دیئے کہ کمیشن بنانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ مسائل نہ بنیں، وکیل نے بتایا کہ کئی دنوں سے بجلی نہیں، کوریڈو میں نکلنے تک نہیں دیا جا رہا جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ الگ سے درخواست دائر کر دیں۔

ذاتی معالج سے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے میں کیا حرج ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

بعد ازاں عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرکے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ نمائندہ کل عدالت پیش ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں