5

پی ٹی اے کا لاہور میں غیرقانونی سموں کے خلاف کریک ڈاؤن



پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کی مشترکہ ٹیموں کا ملک بھرمیں سموں کے غیر قانونی اجراء پر  کریک ڈاؤن جاری ہے۔

پی ٹی اے اور ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 7 مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز، تین موبائل فونز، پچاس مشکوک سمیں اورایک لیپ ٹاپ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ اسکین کرنے والے گروہ کے اہم کارکن کو بھی گرفتار کر لیا ۔

پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے ایف آئی اےلاہور کے تعاون سے سموں کے غیر قانونی اجراء پر چھاپوں کا تسلسل کامیابی سے جاری ہے۔

اسی مہم کے تحت لاہور کے مختلف مقامات پر لگاتار چار کامیاب چھاپے مارے گئے جن میں فیروز پور روڈ اور جوہر ٹاؤن پر زونگ کی دو فرنچائزز بھی شامل ہیں۔ 

چھاپوں کے دوران ایف آئی اے سی سی آر سی ٹیم نے ثبوت کے طور پر سات مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز، تین موبائل فونز، پچاس مشکوک سمیں اورایک لیپ ٹاپ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا ہے ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ سکین کرنے والے گروہ کے اہم کارکن کو بھی گرفتار کر لیا۔ 

فرنچائزز کے مینیجرز، زونگ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) اورڈی ایس او سمیت چار دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ 

ایجنسی کی جانب سے دو ایف آئی آر درج کی گئیں نیز ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ کریک ڈاؤن کا یہ تسلسل پی ٹی اے کی سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام  کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں جس سے اتھارٹی کا عزم  ظاہر ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں