4

دانیہ شاہ کا شوہر حکیم شہزاد گرفتار

فیڈرل انویسی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے ملزم حکیم شہزاد المعروف لوہاپاڑ کو گزشتہ روز پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے سجاع آباد سےگرفتارکیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ بیوی دانیہ شاہ کا شوہر ہے۔

ایف آئی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں