3

ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بن گیا

زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا کر تاریخ رقم کردی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ریجنل کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے گیمبیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔

ائیر بلیوکا اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے 5 سے 15 فیصد تک رعایت کا اعلان

سکندر رضا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پرناقابل شکست 133 رنز بنائے، انہوں نے بیٹنگ کے دوران 15 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔

ہدف کے تعاقب میں گیمبیا کی ٹیم 14.4 اوورز میں 54 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

ایم این اے رعنا انصار کا جوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قبل ازیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کا سب سے بڑا سکور 314 رنز تھا جو نیپال نے 2023 میں منگولیا کیخلاف بنایا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں