4

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ترکیہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت


اسلام آ باد:

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور  افسوس کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ترکیہ کی حکومت وزیر داخلہ اور عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ترکیہ حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ، ایرواسپیس انڈسٹریز پر دہشت گردوں کا حملہ، متعدد ہلاکتیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور علاقہ نہیں،  ہم ترکیہ  کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں