4

ایپل اپنا انٹیلی جنس فیچر کب متعارف کرائے گا؟

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ ہفتے اپنا بالکل نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے لیکن آئی فون صارفین کو ان نئے اے آئی فیچرز تک رسائی کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

صارفین ایپل انٹیلی جنس کو 28 اکتوبر کو آئی او ایس 18.1 متعارف کرائے جانے کے بعد انسٹال کر سکیں گے لیکن مانگ بڑھ جانے کی وجہ سے عین ممکن ہے صارفین کو اس کے لیے انتظار کرنا پڑے۔

تاہم، اس وقت ٹیکنالوجی ماہرین اس فیچر کا بِیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں جو پیر کے روز پیش کیا گیا تھا۔

کمپنی کی جانب سے عموماً اپنی آئی او ایس اپ ڈیٹس کا بِیٹا ورژن جاری کیا جاتا ہے تاکہ ڈیویلپرز اس کے حتمی ورژن کے اجراء سے قبل اس میں موجود نقوص کی نشان دہی کر سکیں۔

صارفین آئی او ایس 18.1 آر سی بِیٹا کے ڈاؤن ہونے کا آپشن سیٹنگز میں جا کر دیکھ سکتے ہیں، جو بعد ازاں ان کے فون میں ایپل انٹیلیجنس اور سِری کے لیے ایک نیا آپشن بنا دے گا۔

ایپل نے اپنے آے آئی پروڈکٹ کے ساتھ متعدد نئے فیچر کی رُونمائی ستمبر میں منعقد ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران کی تھی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں