5

ایمرجنگ ایشیا کپ،سیمی فائنلز کن ٹیموں کے درمیان ہونگے؟لائن اپ مکمل ہوگئی

عمان میں جاری ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں سیمی فائنل مرحلے کیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سیمی فائنل مرحلے کے گروپ اے میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں نے فائنل فور میں جگہ بنائی۔

ایمرجنگ ایشیاکپ،پاکستا ن اے نے عمان کو شکست دےدی

گروپ بی میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے،پاکستان شاہینز کا سیمی فائنل میں مقابلہ سری لنکا اے سے ہوگا۔

بھارت اے کا مقابلہ افغانستان اے سے ہوگا، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 25اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں