6

شمالی کوریا کا کچرےسے بھرا غبارہ جنوبی کوریا کے صدارتی کمپاؤنڈ میں گرگیا

شمالی کوریا کی جانب سے بھیجا گیا کچرے سے بھرا غبارہ جنوبی کوریا کے صدارتی کمپاؤنڈ میں گر کرپھٹ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی صدارتی سیکورٹی سروس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے جمعرات کی صبح آنے والا ایک غبارہ صدارتی کمپاؤنڈ میں آ کر پھٹ گیا جس کے باعث بڑے علاقے میں کچرا پھیل گیا۔

بیان کے مطابق کچرے میں کوئی مہلک چیز نہیں پائی گئی اور نہ ہی غبارہ پھٹنے سے کوئی نقصان ہوا۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا میں کچرے اور فضلے سے بھرا غبارہ بھیجنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے تعلقات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو دھمکیاں دے چکے ہیں۔  



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں