July 3, 2026
switzerland1783058032-0-600x450.webp.webp

فیفا ورلڈکپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں سوئٹزرلینڈ نے الجزائر کو 0-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

یہ 1938 کے بعد پہلا موقع ہے جب سوئٹزرلینڈ نے ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

وینکوور میں کھیلے گئے اس مقابلے میں سوئس ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر گرفت مضبوط رکھی۔

میچ کے 10ویں منٹ میں نوجوان ونگر جوہان منزامبی نے گیند بریل ایمبولو کے لیے پاس کی جسے انہوں نے آسانی سے گول میں تبدیل کردیا۔

دوسرے ہاف کے آغاز کے صرف 46 سیکنڈ بعد ڈین نڈوئے نے خوبصورت فنش کے ذریعے برتری دگنی کر دی۔

الجزائر نے پہلے ہاف میں واپسی کی کوشش ضرور کی تاہم فارس شعیبی کا واحد نمایاں موقع بھی سوئس گول کیپر گریگور کوبل نے آسانی سے ناکام بنا دیا۔

اس کے بعد الجزائر کی ٹیم کوئی خاص کارکردگی نہ سکھا سکی۔

20 سالہ جوہان منزامبی نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں گولز میں اپنی براہِ راست شمولیت کی تعداد پانچ تک پہنچا دی جو 1966 کے بعد کسی بھی سوئس کھلاڑی کا منفرد ریکارڈ ہے۔

اب سوئٹزرلینڈ کا اگلا مقابلہ کولمبیا اور گھانا کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔