6

اقوام متحدہ کے چارٹر کا منصفانہ نفاذ بڑا چیلنج ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا منصفانہ نفاذ بڑا چیلنج ہے۔ اور اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت کی قراردادوں کے باوجود کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات اب بھی حل طلب ہیں۔

وزیر اعظم شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی 79 ویں سالگرہ کا دن ہمیں اقوام متحدہ چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے حصول کے عزم کے اعادہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات، جغرافیائی و سیاسی تناؤ میں اضافہ اور اقتصادی مشکلات عالمی نظام کے بڑے چیلنجوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں ، تاریخ معاف نہیں کریگی ، جسٹس منصور کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت کی قراردادوں کے باوجود بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات اب بھی حل طلب ہیں۔ جب تک اقوام متحدہ کی بنیادی دستاویز کی دفعات کو نظر انداز کیا جائے گا۔ بحران مزید گہرے ہوتے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے اس دن پر کثیرالجہتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اس دنیا کو سب کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے کا عزم لے کر اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ جہاں تمام لوگوں کے حقوق بالخصوص جائز اور ناقابل تنسیخ حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو ان کے حقوق دلائے جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں