7

بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

کے الیکٹرک صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان ہے، صارفین کو 24 کروڑ 70 لاکھ کا ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کردی گئی۔

کے الیکٹرک نے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کرادی ، کے ای کی درخواست پر نیپرا31 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔

من وعن کمی سے کے ای صارفین کو 24 کروڑ 70 لاکھ کا ریلیف ملے گا۔

ذرائع نے کہا کہ کے ای کے لیے اگست کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ آنا باقی ہے، کے الیکٹرک نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 51 پیسے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

کے ای کیلئے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی ابھی آناباقی ہے، کےالیکٹرک نےجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3.09 روپے کا اضافہ مانگ رکھا ہے۔

 


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں