5

سکول وین خوفناک حادثے کا شکار،قیمتی جانی نقصان

مرزا پور کوٹلی ستیاں کے قریب سکول وین کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو طالبات جاں بحق ہوگئیں۔

سکول وین روڈ سے نیچے 30 فٹ کھائی میں گری،10 زخمیوں کو بی بی ایچ اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں،ڈی سی مری فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،ڈی پی او مری اوراے سی کوٹلی ستیاں بھی انکے ہمراہ ہیں۔

امدادی آپریشن میں ریسکیو 1122 سمیت دیگر انتظامی اداروں نے حصہ لیا،طلبہ کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا،ڈی سی مری نے ٹی ایچ کیو کوٹلی ستیاں میں زخمیوں کی عیادت کی۔

الیکشن کمیشن نے عبید اللہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

ڈی سی مری نے طبی عملے کو بہترین علاج کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے والدین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں