5

قبضے میں لی گئی جائیدادوں کی نیلامی کرکے دھوکہ دہی سے متاثرین کی لوٹی گئی رقوم واپس دلائی جائیں گی


اسلام آباد:

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل رٹائرڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ نیب کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں حقدار کو حق دلانا اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنانا ہے۔

گزشتہ روز تین روزہ 24 ویں ڈی جیز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا عوام کو لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی کی صورت میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

کانفرنس میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادرشاہ، نیب ریجنل بیوروزاور مختلف ڈویژنز کے سربراہان اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

کانفرنس میں فیصلہ کیا گیاکہ بہترین حکمتِ عملی کو بروئے کار لاکر منجمند کی گئی اور قبضے میں لی گئی جائیدادوں کی نیلامی کرکے دھوکہ دہی سے متاثرین کی لوٹی گئی رقوم واپس دلائی جائیں گی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں