6

سکھر حیدرآباد موٹروے 306 کلومیٹر طویل ہوگا، موٹروے کی تعمیر کا مقصد تیز رفتار ٹریفک اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔


کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کے دوران اتفاق کیا گیا کہ ایم 6 موٹروے حیدر آباد سے سکھر نہیں بلکہ کراچی سے سکھر براستہ حیدرآباد تعمیر کیا جائیگا۔

دونوں نے موٹروے کی تعمیر نجی اور سرکاری شعبے کی شراکت یا وفاقی اور صوبائی کنسورشیم کے ذریعے کرنے کے امکانات پر بھی غور کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان کی ٹیم امکانات اور تعمیر کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی، یہ اتفاق رائے دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔

سکھر حیدرآباد موٹروے 306 کلومیٹر طویل ہوگا، موٹروے کی تعمیر کا مقصد تیز رفتار ٹریفک اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر تجویز دی کہ ایم6موٹروے حیدرآباد تا سکھر کی بجائے کراچی تا سکھر براستہ حیدرآباد بنایا جائے تاکہ بندرگاہ کی ٹریفک کو بھی سہولت مل سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز سے اتفاق کیا مراد شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت لیاری ایکسپریس وے کو6ماہ میں اپ ڈیٹ کرکے ہیوی ٹریفک کیلیے بھی کھول دیگی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں