6

Solar railway tracks in Switzerland

سوئیٹزرلینڈ میں طویل تاخیر کے بعد بالآخر پوڑٹیبل سولر پینلز پر مبنی ریلوے ٹریک بچھانے کا آغاز کیا جارہا ہے۔

دنیا میں پہلی بار سوئٹزرلینڈ میں سولر پینلز کو “قالین کی طرح” ریلوے ٹریکس پر بچھایا جائے گا۔

سوئس اسٹارٹ اپ کمپنی سن ویز کو مغربی کینٹن میں تین سالہ پائلٹ پراجیکٹ کے لیے گرین سگنل دے دیا گیا ہے جس کا کام موسم بہار 2025 میں شروع ہوجائے گا۔

جیسا کہ موسمیاتی بحران کا تقاضا ہے کہ یورپ میں توانائی کی منتقلی کو تیز کیا جائے، ڈویلپرز غیر معمولی سطحوں پر جاکر نئی ​​صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

سڑک کے کنارے آبی ذخائر اور کھیت سبھی سولر سسٹم کے خواہاں ہیں اور دیگر کمپنیاں ریلوے سلیپرز میں بھی سولر سسٹم شامل کرنے کا تجربہ کر رہی ہیں۔

لیکن سن ویز وہ پہلی کمپنی ہے جس نے لوزان میں سوئس فیڈرل ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ ای پی ایف ایل کی مدد سے ریلوے ٹریکس پر پورٹیبل سولر سسٹم کو پیٹنٹ کیا ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں