6

پاکستان بلاک چین انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان کی سب سے بڑی بلاک چین vanar chainکے درمیان معاہدہ

پاکستان بلاک چین انسٹی ٹیوٹ اور پاکستان کی سب سے بڑی بلاک چین vanar chain کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوگئے۔

اس معاہدے کے تحت، دونوں کمپنیاں اگلے سال کے دوران Artificial intelligence، بلاک چین، اور آئی او ٹی پروڈکٹس پر مشترکہ طور پر کام کریں گی۔

اس تعاون کا مقصد نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت کرنا ہے بلکہ ملک بھر میں نئے مواقع پیدا کرنا اور عام آدمی کی زندگی کو مزید بامقصد اور آسان بنانا بھی شامل ہے۔

سندھ کے 22 طالب علم ایک سالہ مفت تعلیم کے لیے چین پہنچ گئے

اس معاہدے کے ذریعے پاکستان میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی، جو نوجوانوں کو جدید مہارتیں سیکھنے اور مختلف شعبوں میں اپنا مقام بنانے کا موقع فراہم کریں گی۔

مزید برآں، اس اشتراک کے نتیجے میں تیار کی جانے والی مصنوعات عوام کی روزمرہ زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائیں گی اور کاروباروں کو زیادہ مؤثر اور جدید طریقوں سے کام کرنے میں مدد دیں گی۔

پاکستان بلاک چین انسٹی ٹیوٹ اور vanar chain کا یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل انقلاب لانے اور عوام کو مستقبل کی ٹیکنالوجیز سے روشناس کرانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں