6

راولپنڈی ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں انگلینڈ مشکلات کا شکار، 20رنز پر 3 وکٹیں گر گئیں

راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کے تین کھلاڑی 20 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرا روز:

راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ پاکستان نے 73 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تو 99 کے مجموعی اسکور پر کپتان شان مسعود کی مزاحمت جلد اختتام پذیر ہوگئی وہ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 25، عامر جمال 14، سلمان آغا ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

آٹھویں وکٹ کی شراکت میں نعمان علی اور سعود شکیل نے 88 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی تاہم نعمان 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نعمان علی کے بعد سعود شکیل 134 بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ زاہد محمود صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ ساجد خان 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ریحان احمد نے 4، شعیب بشیر نے 3، گس اٹکنسن نے دو اور جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ ٹیم نے دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی تاہم اوپنر بین ڈکٹ 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پہلا روز:

،پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے 23 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 بنالیے، عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19 اور کامران غلام 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جو کل دوبارہ کھیل کو آگے بڑھائیں گے۔

پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف 267 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ انگلش اوپنر نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم زیک کرولی 29 اور اوپنر بین ڈکٹ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروک 5، 5، کپتان بین اسٹوکس 12، ریحان احمد 6 اور جیک لیچ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

انگلش ٹیم کیلئے 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس اٹکنسن اور جیمی اسمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اٹکنسن 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ بعدازاں 91 رنز بناکر جیمی اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گرین شرٹس کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا اسکور کھڑا کریں اور پریشر میں لیکر آئیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتے تاہم کوشش ہوگی ابتدا میں اسپنرز کے ذریعے اٹیک کرکے انگلش بیٹرز کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود

انگلینڈ کا اسکواڈ:

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، گس اٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں