6

ایمرجنگ ایشیاکپ پہلا سیمی فائنل،پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست

ایمرجنگ ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو شکست دےدی۔

الامارات میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستان شاہینز نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، شاہینز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

27ویں ترمیم نہیں آنے دیں گے،مولانا فضل الرحمان

عمیر یوسف 68 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ، حیدر علی نے 14،محمد عمران نے 13، عرفات منہاس نے 10 رنز بنائے۔

جواب میں سری لنکا اے ٹیم نے  مطلوبہ ہدف 21 گیندوں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،دوشان ہمنتھا 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں