6

پنجاب اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور


لاہور:

پنجاب اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر اس کے حق میں قرارداد منظور کر لی گئی اور وزیراعظم سمیت ترمیم کی منظوری کے لیے کردار ادا کرنے والے تمام سیاسی رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور صوبائی وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی اور انہوں نے آئینی ترمیم منظور کروانے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور چئیر مین پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کا آئین مقدس دستاویز ہے جو 1973میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا، ریاستی ادارے جتنے مضبوط فعال و قابل اعتماد ہوں گے تو ریاست بھی اتنی طاقت ور اور باوقار ہوگی، مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ  کے اختیارات کی علیحدگی ہر ادارے کی ذمہ داری ہے۔

صوبائی اسمبلی میں منظوری ہونے والی قرار داد کے متن میں بتایا گیا کہ 20 اور21 اکتوبر 2024 کو منظور کی جانے والی 26 ویں آئینی ترمیم تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اس ترمیم سے عدالتی اصلاحات کی فراہمی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

متن میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت پارلیمان کو تاریخی ترمیم پاس کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ ترامیم پاکستان کے تابناک جمہوری مستقل و سیاسی اتحاد اور سیاسی انتشار کے خاتمے کا باعث ہوگا۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کے ذریعے چارٹر آف ڈیموکریسی کا ایجنڈا پایہ تکمیل تک پہنچا ہے، اپوزیشن کے اراکین بات کررہے تھے کہ یہ آئینی ترمیم بغیر اپوزیشن کے منظور کروائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کےلیے قومی اسمبلی میں جو پارلیمانی کمیٹی بنی اس کی نشستوں میں ان کے ممبران شامل ہوتے رہے اور اپنی رائے بھی دی۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں