5

کینیڈا سے آنےوالے پی آئی اے ملازم سے 15 آئی فون برآمد


اسلام آباد:

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز  نے کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا سے آنے والی پرواز سے پی آئی اے کے اسٹیورڈ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 15  بیش قیمت آئی فون برآمد کرلیے۔ 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  گرفتار ملازم کینیڈا سے اسلام آباد آنے والی  پرواز پر مسافر کی حیثیت سے سیاحتی ویزے پر سفر کر رہا تھا، اسلام آباد آمد پر کسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران  ملازم سے جدید اسمارٹ فونز برامد ہوئے۔ 

کسٹم حکام نے قانونی چارہ جوئی کے لیے مذکورہ ملازم کو اپنی  تحویل میں لے رکھا ہے جبکہ  ذاتی حیثیت میں سفر کرنے کے باوجود پی آئی اے انتظامیہ نے ملازم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق  ائیر لائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کرتی اور  غیر قانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔ 

 



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں