6

سوشل میڈیا کے تمام بڑے پلیٹ فارمز پر پابندی

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی (ٹی یو ایس اے ایس) کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے اور ہلاکتوں کے بعد حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دفاعی کمپنی (ٹی یو ایس اے ایس) کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملک میں سوشل میڈیا کے تمام بڑے پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس، یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈیجیٹل گورننس اور سائبر سیکیورٹی کی نگرانی کرنے والی عالمی انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ترکیہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس کا اپنی پوسٹ میں کہنا ہے کہ لائیو میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ایکس، یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹِک ٹاک پر ترکیہ میں پابندی لگادی گئی ہے۔

عالمی انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس کی پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترک حکام نے انقرہ میں ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملے کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عائدی کی گئی حالیہ پابندی کو کب ختم کیا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں