6

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نشان حیدر کی آج 76ویں برسی

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید، نشان حیدر کی 76ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور افواج پاکستان نے نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ،دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ ، 10 اہلکار شہید

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948 میں بھارتی حملوں کے خلاف پیر کلیوا پہاڑی کا دفاع کرتے ہوئے داستان شجاعت رقم کی،ان کی بہادری اور غیر معمولی قربانی کو مسلح افواج خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے مادر وطن کے دفاع کے لئے بے لوث لگن کی مثال قائم کی،ہم ان بہادر ہیروز کو نہیں بھولے، جنہوں نے قوم کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں،قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر ہمیشہ فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں